وفاقی وزیر صحت کا اسلام آباد کے تین مرکزی ہسپتالوں کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک)وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد کے 3 مرکزی ہسپتالوں کا دورہ کیا اور اس دوران علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا، وزیرِ صحت نے پمز، پولی کلینک کے توسیعی منصوبوں اور زیرِ تعمیر کینسر ہسپتال کا دورہ کیا، وفاقی سیکریٹری صحت، وقار الحسن بھی وزیر صحت کے ہمراہ موجود تھے۔
وزیرِ صحت نے پولی کلینک ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا، مصطفیٰ کمال نے پولی کلینک کے میڈیکل وارڈز، آئی سی یو، ڈائیلاسز سنٹر کا بھی دورہ کیا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک نے وزیرِ صحت کو سہولیات بارے بریفننگ دی۔
اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ سیکٹر جی سیون تھری فور میں جِلد اور نفسیاتی شعبہ میں مزید توسیع کی جائے گی، پولی کلینک پرانی عمارت اپ گریڈیشن کیلئے جامع فزیبیلٹی اور ماسٹر پلان تیار کیا جائے، وزیرِ صحت نے پولی کلینک میں جدید ایچ وی اے سی سسٹم شامل کرنے کی بھی ہدایت کی، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پولی کلینک میں ایم آر آئی مشین کی فوری تنصیب کی جائے۔
وزیر صحت کا پمز ہسپتال کی زیرِ تعمیر نیو ایمرجنسی کا بھی دورہ، کام کی رفتار کا جائزہ لیا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز اور آئی ڈیپ نے وزیر صحت کو منصوبے بارے تفصیلی بریفننگ دی، پمز ہسپتال اسلام آباد کی نیو ایمرجینسی 200 بیڈز پر مشتمل ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پمز انتظامیہ فوری طور پر آئی ڈیپ منصوبے کی پریزنٹیشن تیار کرے، منصوبے کو درپیش چیلنجز ٹائم لائن کے ساتھ مجھے بریف کیا جائے، وزارتِ صحت سے متعلق درپیش چیلنجز فوری طور پر حل کریں گے۔
وفاقی وزیر کے مطابق سیوریج ٹریٹمنٹ کا معیاری نظام اور صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بعد ازاں مصطفیٰ کمال کا اسلام آباد میں زیر تعمیر کینسر ہسپتال کا بھی دورہ، پروجیکٹ ڈائریکٹر کینسر ہسپتال نے وزیر صحت مصطفیٰ کمال کو بریفننگ دی۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ 200 بیڈز پر مشتمل کینسر ہسپتال جدید سہولیات کا حامل ہے، لیبرز، انجینئرز کی تعداد میں اضافہ کریں، ڈبل شفٹ میں کام کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں :فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ