پی سی بی کا کراچی میں وائٹ بال کیمپ لگانے کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حامد )پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے اسکواڈ کے ساتھ کراچی میں وائٹ بال کیمپ بھی لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق کراچی کیمپ میں پانچ وائٹ بال کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے،بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی بھی وائٹ بال کیمپ کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ کو بھی وائٹ بال کیمپ کیلئے مدعو کیا گیا ہے،ٹی20 اسکواڈ اور دیگر کھلاڑی آج کو کراچی میں رپورٹ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ