موٹرویز پر ٹول ٹیکس 100 فیصد سے بھی زائد بڑھنے کا انکشاف

Jul 08, 2025 | 18:21:PM
موٹرویز پر ٹول ٹیکس 100 فیصد سے بھی زائد بڑھنے کا انکشاف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینیٹ قائمہ کمیٹی مواصلات کے اجلاس میں  موٹرویز پر ٹول ٹیکس 100 فیصد سے بھی زائد بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔

چیئرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ ٹول ٹیکس 6 سال سے نہیں بڑھا تھا اس لیے یکدم قیمت بڑھی، ریونیو 32کروڑ سے 64کروڑ دکھایا جارہاہے، یہ تو ٹول بڑھانے کے سبب ہے۔

دوران اجلاس ایم سکس کے لیے 2 اضلاع میں ساڑھے 4 ارب روپے کی خورد برد کا معاملہ بھی سامنے آیا۔

چیئرمین این ایچ اے نے کہا کہ سندھ حکومت نے 2 ڈپٹی کمشنر کی خورد برد کی گئی رقم دینےکی پیشکش کی ہے، سندھ حکومت نے رقم جمع کرانے کی پیشکش کی تاکہ منصوبہ جاری رہ سکے۔

چیئرمین نے کہا کہ سندھ حکومت کی درخواست ہے ڈی سیز سے رقم وصول کرکے ریکوری دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں :فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ