مسافر وین میں سیلنڈر دھماکہ،7 مسافر جاں بحق،10 زخمی

Jul 08, 2023 | 11:28:AM
 مسافر وین میں سیلنڈر دھماکہ،7 مسافر جاں بحق،10 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں مسافر وین میں سیلنڈر دھماکے سے 7مسافر جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ مومن میں بھلوال سے جانے والی وین میں سلینڈر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس سے 7 مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے،امدادی ٹیموں نے وین میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مسافر وین میں آتشزدگی سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو کلین چٹ مل گئی!

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہارتعزیت کی، کمشنر اور آرپی اوسرگودھا سے رپورٹ طلب کرکے وین میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔