عمران خان کے الزامات ، الیکشن کمیشن کا رد عمل بھی سامنے آگیا

Jul 08, 2022 | 00:28:AM
الیکشن کمیشن رد عمل
کیپشن: الیکشن کمیشن فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کردیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمران خان نے آج الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے ہیں، الیکشن کمیشن ان الزامات کی پر زور مذمت کرتی ہے، غداری کے فتوے بانٹنے سے کوئی ادارہ غدار نہیں ہو جاتا، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کسی اشتعال میں آئے بغیر اپنے تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کرتا رہے گا اور کسی دباو میں نہیں آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہباز تم الیکشن نہیں جیت سکتے، عمران خان کا کھلا چیلنج