گورنر پنجاب کا ملتان دورے کے حوالے سے شیڈول جاری

Jul 08, 2021 | 10:11:AM
گورنر پنجاب کا ملتان دورے کے حوالے سے شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر پنجاب کا ملتان دورے کے حوالے سے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ،چودھری محمد سرور آج 10 بجے ملتان ائیر پورٹ پہنچیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب 11 بجے مختار اے شیخ ہسپتال میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے ، 12 بجے متی تل وویمن سنٹر تقریب میں شریک ہوں گے ، ایک بجے ڈی ایچ اے میں مینگو فیسٹول میں شرکت کریں گے۔

خیال رہے چودھری سرور 2 بجے ٹائمز انسٹیٹیوٹ کی تقریب میں شرکت کریں گے، 3 بجے نواز شریف یونیورسٹی کا دورہ کریں گے 4 بجے مظفرگڑھ روانہ ہوجائیں گے جبکہ رات 8 بجے سابق ضلع ناظم ملتان فیصل مختار کے گھر عشائیہ میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    مرغی کے گوشت میں 4روز کے دوران 37روپے کمی