آج سےنویں کلاس کے سالانہ امتحانات کا آغاز

Jul 08, 2021 | 09:50:AM
آج سےنویں کلاس کے سالانہ امتحانات کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کراچی میں کلاس نہم کے سالانہ امتحانات 2021 کا آغاز آج سے ہوگا  آج پہلا پرچہ ریاضی کا ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس صرف اختیاری مضامین کے پرچے لئے جارہے ہیں نہم سائنس اور جنرل گروپ کے طلبہ 4 پیپر دیں گے نویں جماعت کے طلبا نیو اسکیم آف اسٹڈیز کے مطابق پرچے دیں گے پرچے کا اغاز 9.30 جبکہ اختتام 11.30 پر ہوگا۔

خیال رہےپرچے کا دورانیہ دو گھنٹے کا رکھا گیا ہے نہم سائنس گروپ کے 83655 طلبا جبکہ 72867 طالبات امتحان دیں گے  جنرل گروپ جماعت نہم میں طالبات کی تعداد 10942 جبکہ طلبا کی تعداد 7682 ہے امتحانات کے لئے 443 امتحانی مراکز بنائے گئے ہی پرچوں کی ترسیل کے لئے 18 حب سینٹرز بنائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    جبل علی پورٹ پر دھماکہ !!!پورا دبئی ہل گیا