ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار، میدانی علاقوں میں شدید دھند ،پہاڑوں میں یخ بستہ موسم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار رہنے کی توقع ہے۔
پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جس کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑ سکتا ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک موسم رہے گا جبکہ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے۔
صوبے کے مختلف میدانی اضلاع میں دھند کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے 66 عالمی تنظیموں سے نکلنے کا اعلان کردیا
سندھ کے بالائی اضلاع بشمول سکھر، لاڑکانہ، دادو اور گردونواح میں بھی درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں سرد اور خشک موسم جبکہ پشاور، مردان، بنوں اور ڈی آئی خان سمیت مختلف علاقوں میں دھند متوقع ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔