نان ،روٹی شہریوں کی پہنچ سے باہر ،قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 10 روپے کا من مانا اضافہ کر دیا

Jan 08, 2023 | 12:23:PM
نان ،روٹی شہریوں کی پہنچ سے باہر ،قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 10 روپے کا من مانا اضافہ کر دیا۔

پشاور میں نان بائیوں کی جانب سے 170 گرام کی روٹی پر 10 روپے بڑھا دیے گئے ہیں اور 20 روپے کی روٹی اب 30 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے نان بائیوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی حالیہ قیمت میں اضافے کے باعث روٹی کی قیمت بڑھانا ہماری مجبوری تھا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر ہے، نانبائیوں نے روٹی کی قیمت میں ازخود اضافہ کیا ہے، روٹی مقررہ ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گندم اور آٹے کے بحران کے خاتمے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویر الٰہی نے فلار ملوں کو گندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ بڑھا کر ڈبل کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب  پرویزالٰہی نے گندم و آٹے کے بحران سے نمٹنے کے لیے فلار ملوں کو گندم کا یومیہ سرکاری کوٹہ بڑھا کر ڈبل کرنے کے ساتھ سرکاری آٹے کی فروخت کے مقامات کو بھی دگنا کر دیا۔

ضرور پڑھیں :مالیاتی بحران،آئی ایم ایف کا بیان آگیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر میں روز  10کلو آٹے کے 18 لاکھ40 ہزار تھیلے سرکاری ریٹ پر دستیاب ہوں گے، پیر سے فلار ملوں کو ان کے مطالبے سے زیادہ 26 ہزار ٹن سرکاری گندم جاری کی جائےگی۔

پرویزالٰہی نے یہ بھی کہا کہ سرکاری کوٹہ بڑھنے سے نجی گندم اور  آٹے کی قیمتوں میں کمی آئےگی۔