مری میں اموات انتظامی نااہلی۔۔بہت افسوس ہوا: شہباز شریف

Jan 08, 2022 | 14:10:PM
مسلم لیگ  ن،اپوزیشن لیڈر ،شہبازشریف ، مری ، اموات ،مجرمانہ غفلت 
کیپشن:   اپوزیشن لیڈر شہبازشریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف  نے کہا ہے کہ مری میں اموات انتظامی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا دردناک واقعہ ہےِ، انتظامیہ کہاں سوئی ہوئی تھی، پیشگی انتظامات کیوں نہ کئے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق مری میں شدید سردی میں ٹھٹھر کر سیاحوں کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مری اور گلیات میں ٹریفک رش میں پھنسی گاڑیوں میں شہریوں کی اموات انتظامی نااہلی ہےِ، جب حکومت کو پتہ تھا کہ شہری اس قیامت خیز سردی میں پھنسے ہوئے ہیں تو انہیں بچانے اور محفوظ مقامات تک پہنچانے کی کوشش کیوں نہ ہوئی،قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ یہ اس حکومت کی انتظامی صلاحیت کا عالم ہے کہ مری اور گلیات میں ٹریفک انتظامات کرنے کے قابل بھی نہیں، اگر حکومت ایک ہزار گاڑیوں کے انتظام کی بھی صلاحیت نہیں رکھتی تو پھر اسے اقتدار میں رہنے کا کیا اور کیوں حق ہے،جو حکومت رش میں پھنسے اپنے شہریوں کو نہیں بچاسکتی وہ مہنگائی کی دلدل سے عوام کو کیسے نکال سکتی ہے جو حکومت ایک ہزار گاڑیوں کا مسئلہ حل نہیں کرسکتی وہ ملک کے بڑے اور سنگین مسائل سے کیونکر نمٹ سکتی ہے، عمران نیازی میں تو اخلاقی جرات نہیں، کم ازکم اس سنگین مجرمانہ غفلت کے ذمہ داروزیراور ماتحتوں کو ہی برخاست کردیا جائے، اس خون ناحق پر کسی کو تو ذمہ دار ٹھہرایا جائے عوام کے خون پر حکومتی مجرمانہ خاموشی بدترازگناہ کے مترادف ہے،   سیاحت میں اضافے کاحکومتی پراپگنڈہ سفاکی اور سنگ دلی کی انتہا ہے، مغرب کی مثالیں دینے والوں نے تو مشرقی روایات کی بھی لاج نہیں رکھی۔ میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتا ہوں، ان کے غم میں شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔

یہ بھی پڑھیں:  مری میں گاڑیاں پھنسنے سے  19 افراد  جاں بحق۔۔ فوج طلب