بلوچستان میں میٹرک بورڈ کے امتحانات 10 فروری سےشروع

Feb 08, 2026 | 11:58:AM
بلوچستان میں میٹرک بورڈ کے امتحانات 10 فروری سےشروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بلوچستان میں میٹرک بورڈ کے امتحانات 10 فروری سےشروع ہوں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان بھر میں میٹرک بورڈ کے امتحانات کا آغاز 10 فروری سے ہوگا، نقل کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، نقل کی روک تھام کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نقل کے خاتمے کیلئے پولیس، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ تعلیم مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

سردار سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا عزم ہے کہ بلوچستان کو تعلیم سمیت ہر سطح پر بدعنوانی سے پاک کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:خبردار!  13 سے 15 فروری تک محتاط رہیں ،وجہ کیا ہے? جانیے