بیرونِ ممالک میں بھارتی نژاد مجرموں کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات

Feb 08, 2026 | 10:31:AM
بیرونِ ممالک میں بھارتی نژاد مجرموں کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)بیرونِ ممالک میں بھارتی نژاد مجرموں کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات،دنیا کے مختلف ممالک میں بھارتی شہریوں سے متعلق گرفتاریوں، تحقیقات اور ملک بدری کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق امریکی امیگریشن ڈیٹا بیس کے اعلیٰ ترجیحی مجرمانہ کیسز کی بڑی فہرست میں 89 بھارتی نژاد افراد بھی شامل پائے گئے،امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی نے اپنی ویب سائٹ پرتمام نام اور جرائم کی تفصیلات کو بے نقاب کردیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی نژاد افراد پر جنسی جرائم، منشیات سمگلنگ، فراڈ، اغوا، منی لانڈرنگ اور تشدد جیسے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔

انڈین ایکسپریس نے بھی 2025میں امریکہ سے 3800 غیر قانونی بھارتیوں کی ملک بدری کا انکشاف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران سے مذاکرات اور میزائل پروگرام: نیتن یاہو اور ٹرمپ کی بدھ کو اہم ملاقات

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بھارت میں بڑھتی لاقانونیت، سماجی عدم استحکام اور متنازع عدالتی نظام عالمی سطح پر بھارتی معاشرے کی ساکھ کو متاثر کر رہے ہیں۔

مودی کی نااہل سرکار انتہا پسند بیانیے کے ذریعے اقتدار مضبوط کر رہی ہے جبکہ بھارت کے جرائم پیشہ افرادشرمناک واقعات میں عالمی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔