این اے 48 اسلام آباد، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ محمد علی بخاری آگے

Feb 08, 2024 | 20:29:PM
این اے 48 اسلام آباد، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ محمد علی بخاری آگے، مصطفیٰ نواز کھوکھر تیسرے نمبر پر
کیپشن: سید محمد علی بخاری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 48 کے ایک پولنگ اسٹیشن سے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج موصول ہوئے ہیں۔

موصول ہونیوالے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ محمد علی بخاری 334 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار راجہ خرم نواز 104 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

92 ووٹوں کیساتھ آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر اب تک تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس پولنگ اسٹیشن میں کل 1255 ووٹ رجسٹر تھے جن میں سے کل 643 ووٹ ڈالے گئے۔

(اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں، یہ اعداد و شمار مکمل نہیں ہیں)