NA-150 ملتان: پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار زین قریشی آگے، لیگی امیدوار پیچھے

Feb 08, 2024 | 19:59:PM
NA-150 ملتان: پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار زین قریشی آگے، لیگی امیدوار پیچھے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ NA-150 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا اعلان ہو گیا، پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار زین قریشی 7 ہزار 585 ووٹ لے کر سب سے آگے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 150 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے مخدوم زین قریشی7 ہزار 585 ووٹ لے کرپہلے، لیگی امیدوار جاوید اختر انصاری 6 ہزار 733 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ  پیپلز پارٹی کے  رانا محمود الحسن 2 ہزار 640 ووٹ کیساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

نوٹ: اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں ، یہ اعدادوشمار مکمل نہیں ہیں۔