گورنر سندھ کی عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

Feb 08, 2024 | 10:52:AM
گورنر سندھ کی عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبے بھر کی عوام سے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام رہائشی اپنا حق رائے دہی ضرور استعمال کریں،انہوں نے کہا کہ بزرگوں، خواتین اور نوجوانوں سے کہتا ہوں ووٹ سوچ سمجھ کر صحیح امیدواروں کو ڈالیں گے۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اگلے 5 سال کا دارومدار ان انتخابات کے نتائج پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ایک بار پھر توجہ کا مرکز، بڑی سیاسی جماعتیں آمنے سامنے

واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے انتخابات آج ہوں گے، تقریباً 13 کروڑ ووٹرز صبح 8 سے شام 5 بجے تک ووٹ ڈالیں گے۔