NA235، آر اوز سے بیلٹ پیپر چھینے گئے ،الیکشن کمیشن نوٹس لے:مصطفیٰ کمال 

Feb 08, 2024 | 10:25:AM
NA235، آر اوز سے بیلٹ پیپر چھینے گئے ،الیکشن کمیشن نوٹس لے:مصطفیٰ کمال 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا ہے کہ کراچی کے حلقے این اے 235 میں آر اوز سے بیلٹ پیپر چھینے گئے ،الیکشن کمیشن واقعے کا نوٹس لے۔

اپنے بیان میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ  بیلٹ پیپر چھیننے کے ویڈیو ثبوت ہیں،  پیپلز پارٹی کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، الیکشن کمیشن اور دیگر ادارے الیکشن کو متنازع ہونے سے بچائیں۔