امن دشمن عناصر پر کڑی نظر،پولیس عام انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے تیار ہے، آئی جی پنجاب

Feb 08, 2024 | 09:00:AM
امن دشمن عناصر پر کڑی نظر،پولیس عام انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے تیار ہے، آئی جی پنجاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے الیکشن 2024 کی سکیورٹی کے انتظامات کے بارے میں بات کرتےہوئے کہا کہ کسی کو بھی الیکشن کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے نہیں دیں گے ، فورس الرٹ رہے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھا دی جائے۔

آئی جی پنجاب  نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ، امن دشمن عناصر پر کڑی نظر ہے,قومی اداروں کےتعاون سے پرامن ،شفاف پولنگ کا عمل یقینی بنائیں گے,ووٹرز، پولنگ عملے,شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔

آئی جی نے ہدایت کی ہے کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز، سی ٹی اوز، سینئر افسران تمام تر انتظامات کا خود جائزہ لیں،انتظامات کے  بار ے میں  تفصیلات  دیتے ہوئے انہوں نے کہا  خواتین سمیت 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں، 5577انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر اضافی نفری، ڈولفن فورس و دیگر ٹیمیں تعینات ہیں اور الیکشن 2024ء کے سکیورٹی انتظامات کی وہ  خود مانیٹرنگ کرینگے ۔

یہ بھی پڑھیں ؛ انشاء اللہ پولنگ ڈے امن و امان سے گزرے گا:محسن نقوی