ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنیوالوں کیلئے  بڑی خوشخبری

Feb 08, 2022 | 12:10:PM
سی ٹی او لاہور ،مناواں، ٹریفک پولیس لائنز،ڈرائیونگ لائسنسنگ ،سنٹر
کیپشن:   ڈرائیونگ لائسنس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے کہا ہے کہ مناواں ٹریفک پولیس لائنز میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹر بنایا جائے گا۔ ڈرائیونگ لائسنس اب 24 گھنٹے میں کسی بھی وقت بن سکیں گے۔  

تفصیلات کے مطابق مناواں ٹرینگ سینٹر میں ٹریفک پولیس کا سنٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سی ٹی او لاہور نے آئی جی پنجاب سے منظوری حاصل کر لی ہے،سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا مزید کہنا تھا کہ مناواں ٹریفک پولیس لائنز میں سٹیٹ آف دی آرٹ ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹر بنایا جائے گا۔

ڈرائیونگ سنٹر کے افتتاح کے بعد عوام کی سہولت کےلئے24 گھنٹے اور اتوار کے روز بھی ڈرائیونگ لائسنس بن سکیں گئے۔ 

 یہ بھی پڑھیںصارفین کیلئے واٹس ایپ کا زبردست فیچر