آزادکشمیرمیں ایک اور چیتے کو ماردیا گیا

Feb 08, 2022 | 11:40:AM
ایک اور چیتا ، ماردیا گیا
کیپشن: لوگ چیتے کا تعاقت کرتے ہوءے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آزاد کشمیر کے علاقہ ہٹیاں بالا میں ایک اور چیتے کو فائرنگ کرکے ماردیاگیا ۔
تفصیلات کے مطابق 200 سے زائد دیہاتیوں نے چیتے کو پتھر لاٹھیاں اور فائرنگ کرکے ماردیا ۔ کم عمر چیتا خوراک کی تلاش میں آبادی کی طرف آگیا دیہاتیوں نے ظالمانہ طریقے سے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے یہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دوسرا چیتا ہے جسے مار دیا گیا۔

اس سے پہلے دیہاتیوں نے نالے پر پانی پینے آئے مادہ چیتے کو مارگرایا تھا۔محکمہ وائلڈ لائف آزاد کشمیر کی جانب سے کوئی قدم نہ اٹھایا جاسکا۔

وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں موجود برفانی چیتے کی ویڈیو شیئر کی تھی جس کو جنگلی حیات کے پرستاروں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
کورونا کے وار جاری ۔۔۔ملک بھر میں مزید 37 افرادجاں بحق