کورونا کے وار جاری ۔۔۔ملک بھر میں مزید 37 افرادجاں بحق 

Feb 08, 2022 | 08:40:AM
کورونا وائرس ، این سی اوسی
کیپشن: کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کوروناوائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 37 افراد انتقال کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کے گھبرانے اور حساب دینے کا وقت آچکا ۔۔۔بلاول بھٹو
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 52 ہزار327 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2799 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وبا سے مزید 37 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد ریکارڈکی گئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 4,786افراد نے اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کیا ۔جبکہ 1668 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا سے مزید 38 افراد جاں بحق۔۔ 3 ہزار 338 نئے کیسز رپورٹ