حکومت کے گھبرانے اور حساب دینے کا وقت آچکا ۔۔۔بلاول بھٹو

Feb 06, 2022 | 16:07:PM
بلاول بھٹو ، خطاب
کیپشن: بلاول بھٹو (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کے گھبرانے اور حساب دینے کا وقت آگیا ہے ۔ہم 27فروری کو کراچی سے نکلیں گے اور اسلام آباد جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں اقلیتوں پر ظلم علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے۔۔وزیراعظم عمران خان
تفصیلات کے مطابق چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نصیرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے عوام کے حق پر ڈاکاڈالا ہے ۔جب سے سلیکٹڈ حکومت آئی ہے مہنگائی ، غربت ارو بیروزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلے نعرہ تھا مانگ ہے ہر انسان روٹی کپڑا اور مکان ۔۔اب یہ نعرہ لگ رہا ہے چھین رہا ہے کپتان روٹی کپڑا اور مکان ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ موقع ملاتو بلوچستان کے عوام کو ان کا حق پہنچائیں گے ۔بینظیر بھٹو کا خواب تھا اس علاقے کے عوام ترقی کریں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غربت کا مقابلہ کیا ہے ہم غریب کی ترقی کے مشن پر کام کررہے ہیں ۔ہم بلاسود قرض کیلئے بندوبست کررہے ہیں ۔بلاول بھٹو نے جلسے سے خطا ب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم کسی سے بھیک نہیں مانگتے بلکہ ہم اپنا حق مانگتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:موٹروے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا