بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو سے فلسطین کے سفیر کی ملاقات 

Apr 20, 2024 | 19:09:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجزجمالی)سابق وزیر خارجہ اور چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو سے فلسطین کے سفیر کی  بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات۔ 

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو ، آصفہ بھٹو اور فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی کے درمیان پاک فلسطین تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا، بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کو فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور یاسرعرفات کی یادگار تصاویر کا فریم بھی پیش کیا،فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی نے مسجد اقصی کی یادگار تصویر اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

بلاول بھٹو نے فلسطینی سفیر سے مکالمہ  کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان غزہ کے معاملے پر اہلیان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل نے غزہ میں ظلم و بربریت کی وہ تاریخ رقم کی ہے کہ پوری انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے، مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پورا پاکستان ایک ہے، ہمارے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے فلسطینی سفیر کی ملاقات کے موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں :عوام کیلئے چینی کڑوی ہو گئی ،فی کلو قیمت میں بڑا اضافہ