دورہ پاکستان ۔۔۔آسٹریلیا نے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا

Feb 08, 2022 | 09:01:AM
آسٹریلوی ٹیم ، دورہ پاکستان
کیپشن: آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلیا نے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی بمقابلہ شاہین آفریدی، پی ایس ایل نے زبردست ویڈیو شیئر کردی
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے ٹویٹر پر ٹیم کا اعلان شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ ٹیسٹ سیریز میں پیٹ کمنز آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔

اس کے علاوہ آسٹریلوی اسکواڈ میں ایشٹن اگر، اسکاٹ بولینڈ،ایلکس کیری ، کیمرون گرین، مارک ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین ، نیتھن لیون، مچل مارش، مچل نصر ، مچل اسٹارک ، مچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا 12 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائے گا اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ21 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگا۔آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد 27 فروری کو اسلام آباد پہنچے گی۔ 
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل سیون۔۔۔این سی او سی نے شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی