پی ایس ایل سیون۔۔۔این سی او سی نے شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی

Feb 07, 2022 | 14:46:PM
پی ایس ایل سیون، کرکٹ
کیپشن: سٹیڈیم کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)این سی او سی کا پی ایس ایل سیون سے متعلق اجلاس ہوا اجلاس میں پی ایس ایل میچز کے بارے میں پالیسی پر غور کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق این سی اوسی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں پی ایس ایل میچز میں صرف ان افراد کوداخلے کی اجازت ہوگی جنہوں نے مکمل ویکسین لگوائی ہوگی ۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ قذافی اسٹیڈیم میں 15 فروری تک شائقین کے 50 فیصد داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو 16 فروری کے بعد بغیر ویکسی نیشن کے اجازت ہو گی۔ 16فروری کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں 100 فیصد شائقین آ سکیں گے۔قبل ازیں کراچی لیگ میں صرف 25 فیصد تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ۔۔ پاک بھارت ٹاکرے کی تمام ٹکٹیں فروخت