کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا،مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک،5گرفتار

Feb 08, 2021 | 09:04:AM
کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا،مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک،5گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا۔ سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے صبح سویرے خفیہ اطلاع پر مشترکہ  آپریشن کرتے ہوئے تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گرد کو ہلاک  جبکہ 5 کو گرفتار کرلیا۔

 کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور حساس اداروں کی جانب سے کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں علی الصبح تقریباً 4 بجے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ دوران آپریشن دہشت گردوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جو تقریباً ایک گھنٹے سے  تک جاری رہا۔ دہشت گردوں کی جانب سے اہلکاروں کی ساتھ آئی بکتر بند پر دستی بموں سے حملہ بھی کیا گیا، جس سے اسے شدید نقصان پہنچا۔ دستی بموں کے حملوں سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔

سکیورٹی اداروں کی کامیاب کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا  جبکہ 5 دہشت گردوں کوحراست میں لے لیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔ فی الحال دہشت گردوں کی شناخت سامنے نہ آسکی۔

https://www.24urdu.com/uploads/digital_news/2021-02-08/news-1612761877-7603.mp4

API Response: No news found against this URL: https://www.24urdu.com/uploads/digital_news/2021-02-08/news-1612761877-7603.mp4

دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس ، جدید اسلحہ ، حساس دستاویزات ، مارٹر شیلز، بارودی اینٹیں اور فون سیٹ بھی برآمد کئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے حملے کیلئے رکشہ کو استعمال کرنا تھا، جو بارود سے بھرا ہوا تھا۔ 

 سی ٹی ڈی کے انچارج عمر شاہد کا کہنا تھا کہ  دہشت گرد کراچی میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جس کی اطلاع حساس اداروں سے ملی تھی۔دہشت گرد شاہ لطیف ٹاؤن میں دو منزلہ عمارت کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کر رہے تھے۔ عمارت کے باہر رکشہ بھی تیار کھڑا تھا، جو بارود سے بھرا تھا۔