پاکستان ترقی کی طرف گامزن ،ملکی اکانومی میں معجزہ ہونے جا رہا ہے،حنیف عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر ریلوے حنیف عباسی کاکہناتھا کہ پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے ، پاکستان کی اکانومی میں معجزہ ہونے جا رہا ہے، پاکستان دنیا میں اپنا مقام بنائے گا ،جو ہمیں مسکین کہا کرتے تھے آج ہمیں گلے لگاتے ہیں ،پاکستان مڈل ایسٹ اور سنٹرل ایشیا کو لیڈ کر رہا ہے ۔
راولپنڈی میں انجمن تاجران کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد کیاگیا،تقریب میں سول سوسائٹی سمیت تاجران کی بڑی تعداد شریک ہوئی،وزیر ریلوے حنیف عباسی بھی تقریب میں شریک ہوئے، شرکاء نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے نعرے بازی کی گئی۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ہزاروں کی تعداد میں یہاں مجمع اکٹھاہوا ہے ، یہ مجمع بتا رہا ہے کہ پاکستان کے چپے چپے پر موجود ہر پاکستانی انچ انچ کی حفاظت کرنا جانتا ہے ،ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے قربانیاں دی ۔ان کاکہناتھا کہ اس مملکت پاکستان پر دشمن نے پراکسی کے ذریعے جنگ مسلط کی ہوئی ہے ،یہاں بیٹھا ہر پاکستانی ہمارے ماتھے کا جھومر ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:18سے20 دسمبر کے دوران بارشیں
وزیر ریلوے نے کہاکہ بھارت کو جنگ میں عبرت ناک شکست ہوئی ،اس نے دہشتگردوں کی صورت میں اپنے اربوں ڈالر پاکستان میں انویسٹ کر دیئے ،صوبے کے وزیراعلیٰ کی ترجیح یہ نہیں کہ وہ عوام کیلئے کام کرے ،پہلا وزیر اعلیٰ ڈی چوک میں دھمال ڈالتا ہے ،دوسرا آ کر مجاور کی طرح اڈیالہ کے باہر بیٹھتا ہے۔
حنیف عباسی کاکہناتھا کہ پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے ،وزیر اعظم کو پچھلے بیس سال سے جانتا ہوں ،پاکستان کی اکانومی میں معجزہ ہونے جا رہا ہے، پاکستان دنیا میں اپنا مقام بنائے گا ،جو ہمیں مسکین کہا کرتے تھے آج ہمیں گلے لگاتے ہیں ،پاکستان مڈل ایسٹ اور سنٹرل ایشیا کو لیڈ کر رہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تیس کروڑ کی لاگت سے یہاں پر کام کا آغاز کیا ہے ،اس کام کی میں نگرانی کر رہا ہوں،ان کاکہناتھا کہ میرے لیڈر کے سامنے ان کی بیٹی کو گرفتار کیا گیا ،اس کے بیٹے کو پابند سلاسل کیا گیا ۔
وزیر ریلوے نے کہاکہ بے نظیر بھٹو شہید کے بھائی کو دیار غیر میں مارا گیا ،دوسرے بھائی کو یہاں قتل کیا گیا ،ان کے والد کو پھانسی پر چڑھایا گیا ،نہ بےنظیر بھٹو انڈین چینل پر بیٹھی نہ حسن نواز نہ حسین نواز انڈیا کے چینل پر بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں:ایک ساتھ 4 چھٹیاں،سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں