موجیں ہی موجیں،دسمبر میں ایک ساتھ 4 چھٹیاں

Dec 08, 2025 | 21:12:PM
موجیں ہی موجیں،دسمبر میں ایک ساتھ 4 چھٹیاں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ملک بھر کے شہری رواں مہینے کے آخر میں ایک ساتھ 4چھٹیاں کر سکیں گے ۔

25 دسمبر بروز جمعرات ملک بھر میں قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش اور کرسمس منایا جائے گا، اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی جبکہ سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

 26 دسمبر بروز جمعہ بھی پاکستان کی مسیحی برادری کے لیے ایک اضافی تعطیل مقرر کی گئی ہے  جو کمیونٹی کی خصوصی مذہبی اور روایتی سرگرمیوں کے لیے دی جا رہی ہے۔

ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ملا کر شہری ایک ساتھ 4 چھٹیاں کرسکیں گے جس سے لوگوں کو گھروں میں آرام، خاندانوں کے ساتھ وقت گزارنے اور سفری منصوبہ بندی کا موقع مل جائے گا۔

واضح رہے وفاقی حکومت نے رواں سال کے آغاز میں 2025 کا سالانہ تعطیلاتی کیلنڈر جاری کیا تھا جس میں قومی اور مذہبی اہمیت کے تمام ایام کی تفصیلات شامل تھیں،اسی کیلنڈر کے تحت 25 دسمبر کی ملک گیر تعطیل اور 26 دسمبر کی مسیحی برادری کے لیے مخصوص چھٹی پہلے ہی طے کر دی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  لوگ تلواریں نیام سے نکال کر کھڑے ہوجائیں تو قوم اور جمہوریت کا نقصان ہوتاہے؛بیرسٹرگوہر