وزیراعلیٰ کا تمام سکولوں و تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی کیلئے کیمرے نصب کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی۔وزیراعلیٰ نے تمام سکولوں اور تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی کے لئے کیمرے نصب کرنے کا حکم ،،پنجاب پولیس کو سکول ایجوکیشن کے ساتھ ملکر تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایت،تعلیمی اداروں کے لئے سیکورٹی گارڈ، انٹری چیکنگ اور سی سی ٹی وی لازمی قرار،پنجاب میں دوسروں صوبوں سے آنے اور جانے والی بسوں کے ڈرائیو اور عملے کی رجسٹریشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موٹروے پولیس سے سیکورٹی کے لئے اشتراک کار کی اور پنجاب بھر کے پارکس میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سیف سٹی اتھارٹی کو صوبہ بھر میں کیمروں کا فنکشنل ری ویو کرنے اور لاہور، راولپنڈی سمیت ہر شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی کوریج یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔گھروں اور مارکیٹوں میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کوسیف سٹی سے منسلک کرنے اور سماج دشمن عناصر کی بروقت نشاندہی کیلئے کومبنگ آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔غیر قانونی طور افغانوں کے خلاف کارروائی موثر بنانے کیلئے پنجاب میں مقیم دوسرے صوبوں کے شہریوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے،
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈی سی او ر ڈی پی او متعلقہ علاقوں میں عمائدین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے،پنجاب میں مقیم دوسرے صوبوں کے شہریوں کی سہولت اورآسانی کیلئے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مرتب کیاجائے گا،دوسرے صوبوں کے شہریوں کا کمپیوٹرائزڈریکارڈ مرتب کرنے کا مقصدغیرقانونی افغانوں کے درمیان فرق واضح کرنا ہے ، وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے حکم دیا ہےکہ پنجاب میں کوئی نمایاں عوامی مقام ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی نگرانی سے خالی نہ ہو۔ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی۔ پنجاب کو محفوظ ترین بنانے کے لئے شہریوں کی بھی بھرپور معاونت کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ شہری اپنے ارد گرد مشکوک، مشتبہ افراد اور سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور 15 پر فوری اطلاع دیں۔ انہوں نےامن وامان کی صورتحال پر اظہار اطمینان
کرتے ہوئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو مشنری جذبے سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی ،فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف دی ڈیفنس فورسز تعیناتی پر قرارداد منظور