پنجاب اسمبلی ،فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف دی ڈیفنس فورسز تعیناتی پر قرارداد منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) پنجاب اسمبلی میں فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف دی ڈیفنس فورسز تعیناتی پر قرارداد منظور ،قرارداد میں چیف آف دی ڈیفنس فورسز کی قیادت کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
قرارداد کےمتن میں کہا گیا ہے کہ اس عہدے پر تعیناتی سے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کا وقار بڑھا ہے،تعیناتی سے ملک کی عسکری تاریخ میں نیا اور سنہری باب رقم ہوا ہے،اس عہدے سے بھارت سمیت تمام دشمنوں کے اوسان خطا ہو چکے ہیں،یہ تعیناتی ملکی سرحدوں کو مزید محفوظ اور ناقابل تسخیر بنانے کے عزم کا اظہار ہے،تعیناتی دفاعی نظام کیلئے اہم سنگ میل ہے، قوم کو اس قیادت پر مکمل بھروسہ ہے،پاک فوج کی ملک میں معاشی استحکام اور سلامتی کیلئے کاوشوں پر پواریقین ہے۔
قرارداد میں کہاگیا ہے کہ دفاعی مضبوطی اور داخلی امن کی بحالی ہی معاشی و معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے،فیلڈ مارشل کی قیادت میں قومی سلامتی کے ادارے اورسول حکومت ایک ہیں،پنجاب اسمبلی کا ایوان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتا ہے،چیف آف ڈیفنس فورسز کی کامیاب مدتِ ملازمت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا،یہ ایوان سی ڈی ایف کی قیادت میں بھرپور کامیابیوں کیلئے دعاگو ہے۔
قرارداد شعیب صدیقی، شوکت عزیز بھٹی۔طاہر جمیل ۔احسن رضا خان۔ذوالفقار علی شاہ اور رانا احمد شہریار خاں نے مشترکہ طور پر جمع کرائی۔
یہ بھی پڑھیں:وہ نیک ’’بابے‘‘ اپنےرب کے پاس چلے گئے، اب تو صرف افراتفری