چالان کے بعد شہری نے کار چلاتے ہوئے بھی ہیلمٹ پہن لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع آگرہ میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص کو کار چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہنے دیکھا گیا۔
یہ غیر معمولی قدم اس وقت سامنے آیا جب مبینہ طور پر پولیس نے اسے کار چلانے کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے پر 1,100 روپے کا چالان کردیا،بھارتی شہری گلشن کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو میں گاڑی چلا رہا تھا اور باقاعدہ سیٹ بیلٹ بھی لگائی ہوئی تھی، لیکن پھر بھی پولیس نے انہیں ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ کر دیا۔
گلشن کا کہنا ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرنے والے شہری ہیں، اس لیے انہوں نے چالان کے بعد احتیاطاً کار چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہننا شروع کر دیا ہے تاکہ دوبارہ چالان سے بچا جا سکے۔
आगरा में एक युवक हेलमेट पहनकर चला रहा है कार,पुलिस ने कार पर काट दिया था विद आउट हेलमेट का चलान,व्यक्ति इतना डर गया है कि अब वो आगरा की सड़कों पर कार में हेलमेट पहनकर ड्राइव करता है।ताकि फिर से उसका चालान ना काटा जाए । pic.twitter.com/SJDpfA8gz6
— Naseem Ahmad (@NaseemNdtv) December 8, 2025
واقعہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے حیرت اور طنز کا اظہار کیا، اور ٹریفک قوانین کے نفاذ میں غلطیوں پر سوالات اٹھائے۔
مقامی حکام نے معاملے کی تصدیق یا وضاحت پر اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں : یوٹیوبر عادل راجہ کو بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم