سیالکوٹ: تھانہ مُرادپور کے علاقے میں نوبیاہتا دلہن شوہر کے مبینہ تشدد سے قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں محمد اشفاق)تھانہ مُرادپور کے علاقے میں نوبیاہتا دلہن کو مبینہ طور پر شوہر نے تشدد کرکے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ 35 سالہ نبیلہ کی شادی صرف 25 روز قبل کاشف نامی شخص سے ہوئی تھی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ نبیلہ کی لاش پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے،والدہ کے مطابق ان کی بیٹی کو شوہر کاشف نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف کو حراست میں لے لیا ہے،ترجمان پولیس کے مطابق تفتیش تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری ہے۔
ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا کہ قتل کے مقدمے کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : جڑانوالہ ؛سرکاری سکول ٹیچر کو 20لاکھ روپے بھتہ کی کال