جڑانوالہ ؛سرکاری سکول ٹیچر کو 20لاکھ روپے بھتہ کی کال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی بھٹہ)فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں سرکاری سکول ٹیچر کو بھتہ کی کال موصول ہوئی ہے،غلام محمد تقی شاہ کو ملزم نے کال کرکے 20 لاکھ بھتہ کا مطالبہ کردیا۔
سکول ٹیچرغلام محمد تقی شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھتہ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارے کی دھمکی دی گئی ہے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں:18سے20 دسمبر کے دوران بارشیں،موسمیاتی تجزیہ کارنے بڑی خوشخبری سنا دی