شالیمار باغ، شاہی قلعہ لاہور کو سیاحوں کیلئے پُرکشش بنایا جا رہا ہے:ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی

Dec 08, 2025 | 17:07:PM
 شالیمار باغ، شاہی قلعہ لاہور کو سیاحوں کیلئے پُرکشش بنایا جا رہا ہے:ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کی جانب سے شالامار باغ کو ہفتہ وار بنیادوں پر شامِ غزل، قوالی نائٹ، ڈرم سرکل ، کینڈل لائٹس اور پانی میں گلاب کی پتیوں سے سجے دلفریب فواروں کی قطاروں کے ذریعے سیاحوں کے لیے مزید پرکشش بنایا جا رہا ہے، جہاں صرف تین ہزار روپے کے ٹکٹ پر شرکت کی جا سکتی ہے، جبکہ شاہی قلعہ لاہور میں یہ تفریح اڑھائی ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

اس بات کا اعلان ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی نجم الثاقب شیخ نے 24 نیوز کے مقبول ترین پروگرام ’’مارننگ ود فضا‘‘ سے گفتگو کے دوران کیا۔

انھوں نے بتایا کہ ان تقریبات میں تین سے چار سو مقامی و غیر ملکی سیاح شرکت کرتے ہیں اور ان خوبصورت مناظر کی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں لاہور کی شناخت بنتی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی کے مطابق تاریخی ورثے کی عالمی سطح پر اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لیے منعقد کیے جانے والے ان ایونٹس کا مقصد سیاحت کا فروغ ہے۔

’’مارننگ ود فضا‘‘ پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے نجم الثاقب شیخ نے بتایا کہ اندرون لاہور میں سیفٹی سٹینڈرڈز کو بہتر بنانے پر کام جاری ہے جبکہ میزبان فضا نے خواتین کے لیے واش رومز اور بچوں کے لیے محفوظ ماحول کی ضرورت پر زور دیا,اُن کا کہنا تھا کہ والڈ سٹی کی تاریخی حویلیوں تک ٹوورسٹ کی رسائی کیلئے بھی کام کیا جائے گا۔

ٰیہ بھی پڑھیں :مریم نواز راشن کارڈ پروگرام کیلئے درخواستوں کی دوبارہ جانچ پڑتال ہوگی