نعیمہ بٹ کی بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کیساتھ تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ نعیمہ بٹ کی بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کے ساتھ تصاویرسوشل میڈیاپر وائرل ہوگئیں۔
اداکارہ نعیمہ بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سٹوری میں اپنی اور بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کی چند تصاویر شیئر کی ہیں، شیئر کردہ تصاویر بظاہر کسی یورپی ملک کی لگ رہی ہیں جس میں وہ نوازالدین صدیقی کے ساتھ موجود کافی خوش نظر آ رہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ میں بھارتی اداکار کو ٹیگ بھی کیا ہے، شیئر کی گئی ان تصاویر پر ہزاروں لائیکس آچکے ہیں جبکہ مداح اس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے بھی نظر آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عائزہ خان کی نئی گلیمرس تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
واضح رہے کہ نعیمہ بٹ سپر ہٹ ڈرامے’’ کبھی میں کبھی تم‘‘ میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے بعد سکرین سے دور ہیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پراپنی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔