پاک  انگلینڈ کرکٹ میچ، ملتان میں ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری پلان جاری کر دیا

Dec 08, 2022 | 19:27:PM
 پاک  انگلینڈ ,کرکٹ, میچ، ملتان, ٹریفک, پولیس, ایڈوائزری پلان
کیپشن: پاک  انگلینڈ کرکٹ میچ کا منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملتان میں کل پاک  انگلینڈ کرکٹ میچ  کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری پلان جاری کر دیا ۔

 ایڈوائزری پلان کے مطابق  ایس پی چوک سے کائیاں پور چوک تک روڈ مختلف اوقات میں بند رہے گا، کائیاں پور سے بہاولپور بائی پاس اور کرکٹ سٹیڈیم تک روڈ بھی مختلف اوقات میں بند رہیں گے ، خان پلازہ چوک، عسکری کالونی چوک، ناگ شاہ چوک بھی بند رہیں گے ۔

 شیر شاہ انٹر چینج سے شاہ رکن عالم موٹر وے انٹر چینج اور 19 کسی سے سٹیڈیم تک روڈ بند رہیں گے، پل نو بہار، وہاڑی چوک سے بابر چوک تک روڈز بھی بند رہیں گے ۔

میچ شائقین کیلئے فاطمہ جناح ٹاؤن میں پارکنگ کرائی جائے گی، پارکنگ ایریا سے مفت شٹل سروس سٹیڈیم تک جائے گی، ٹریفک پولیس اہلکار ڈائیورشن پلان کیلئے رہنمائی کریں گے، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔