" سردی کی شدت میں اضافہ،دھند کے ڈیرے"

Dec 08, 2020 | 10:04:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)ملک بھر میں موسم بدلنے لگا۔کہیں ٹھنڈی ہوائیں تو کہیں بادل چھائے رہے۔شہر قائدکے مختلف علاقوں میں صبح سویرے دھند چھاگئی، محکمۂ موسمیات کا کہنا ہےکہ سورج نکلنے کے ساتھ ساتھ دھند میں کمی واقع ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق سردی کی لہر تیز ہو گئی شہرقائد کےجن علاقوں میں دھند کا راج ہے ان میں آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ، نیشنل ہائی وے، سپر ہائی وے، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی شامل ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا درجۂ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، اس وقت شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں، جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔

ادھر ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں آج چھانے والی دھند کے باعث کہیں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہوئی ہے۔