ملتان : بدھلہ سنت میں گھر سے 22 سالہ نوجوان جعفر حسین اور 19 سالہ نجمہ کی لاشیں برآمد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران مہر )ملتان میں بدھلہ سنت میں گھر سے 22 سالہ نوجوان جعفر حسین اور 19 سالہ نجمہ کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔
دونوں لاشوں کے قریب سے پستول برآمد کر لیا گیا ، دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیے جانے کا شبہ ہے، 15 کال پر اطلاع ملتے ہی بدھلہ سنت پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
مقتول جعفر حسین شادی شدہ اور اپنی رشتہ دار نجمہ کے گھر آیا ہوا تھا، پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ شروع کردیا، لاشیں نشتر ہسپتال منتقل، اصل حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ