ملازمت کا جھانسہ ، بنکاک سےآنے والی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر بنکاک سے لائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ روات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے مطابق 2 سال قبل بنکاک میں ملزم سے ملاقات اور دوستی ہوئی۔
ایف آئی آر کے مطابق 4 ماہ قبل نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرائے پر فلیٹ لے کر رہائش اختیار کی، ملزم نے متعدد بار زیادتی کی اور شادی کے مطالبے پر ٹال مٹول کرتا ریا۔
خاتون نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ ملزم فلیٹ سے باہر نہیں جانے دیتا تھا اور آج تشدد بھی کیا اور ملزم جاتے وقت میرے پیسے بھی ساتھ لے گیا۔
ایف آئی آر کے اندراج کے بعد مقدمے کی تفتیش ایس ایس آئی او یونٹ کو سونپ دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ پنجاب کی تمام ملازمین کو ہر صورت 5 تاریخ کو تنخواہوں کی ادائیگی کی ہدایت