پنجاب حکومت آزاد کشمیر کے طلبہ پر مہربان،5 ہزار لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)پنجاب حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر کے طلبہ کے لیے تعلیمی سہولیات کی فراہمی کا بڑا اقدام سامنے آگیا ہے۔
پنجاب حکومت نے آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ کو 5 ہزار لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کرلیا، پنجاب کابینہ نے آزاد جموں و کشمیر حکومت کو 5 ہزار لیپ ٹاپ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
آزاد جموں و کشمیر کے پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں کے طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے، جبکہ 5 ہزار لیپ ٹاپ آزاد کشمیر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں میرٹ کی بنیاد پر تقسیم ہوں گے۔
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے لیے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی اور اداروں کی ضرورت کو مدنظر رکھا جائے گا۔
آزاد کشمیر کے پبلک سیکٹر کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبہ بھی لیپ ٹاپ اسکیم سے مستفید ہوں گے۔
مزید پڑھیں:موٹرسائیکل سواروں کیلئے سائیڈ ویو مررز لازم؛آگاہی مہم شروع
5 ہزار لیپ ٹاپ کی تقسیم کے لیے متعلقہ تعلیمی اداروں سے طلبہ کا ڈیٹا حاصل کیا جائے گا۔
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا فارمولا طلبہ کی تعداد، تعلیمی کارکردگی اور اداروں کی ضرورت کی بنیاد پر مرتب کیا جائے گا۔
پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد لیپ ٹاپ کی فراہمی اور تقسیم کا طریقہ کار آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ طے کیا جائے گا۔
لیپ ٹاپ اسکیم کا مقصد آزاد کشمیر کے سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی اور آن لائن تعلیمی سہولیات تک رسائی فراہم کرنا ہے۔