قومی کرکٹرز کیلئے خوشخبری! بیرون ملک لیگز کھیلنے کیلئے این او سی جاری

Aug 08, 2026 | 11:38:AM
قومی کرکٹرز کیلئے خوشخبری! بیرون ملک لیگز کھیلنے کیلئے این او سی جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کھیلنے کے لیے این او سی جاری کر دیئے ہیں۔

پی بی کی جانب سے حسن نواز ، حنین شاہ ،نسیم شاہ اور عثمان خان کو سی پی ایل کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ  معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور شاداب خان کو بھی سی پی ایل کے لیے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:فٹبالر لیونل میسی کو بم سے اڑنے کی دھمکی

 کرکٹرز کو 19 اگست سے 21 ستمبر تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

سپنر نعمان علی کو 27 ستمبر تک لنکا شائر کاؤنٹی کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو 7 اگست سے 20 ستمبر تک سی پی ایل کے لیے این او سی جاری ہوا ہے۔

مسٹری سپنر عثمان طارق کو 8 اگست سے 18 ستمبر تک سی پی ایل کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ اسامہ میر کو 7 اگست سے 21 ستمبر تک سی پی ایل کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔