گوجرانوالہ ؛مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد اقبال رانا)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )گوجرانوالہ زون کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔مراکش کشتی حادثے میں ملوث بدنامِ زمانہ انسانی سمگلر محمد طارق کو گرفتارکر لیاگیا۔ملزم کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزم جنوری2025 میں مراکش میں ہونے والے کشتی حادثے میں ملوث ہے ۔ ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیا ۔ ملزم نے افتخار اور شہریار نامی شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے80 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے۔ ملزم نے شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ بھجوانے کی کوشش کی۔ دوران سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا اور شہریوں کی موت واقع ہوئی۔
کشتی میں غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے درجنوں مسافر سوار تھے۔ کشتی الٹنے سے متعدد پاکستانیوں کی موت واقع ہوئی۔ ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 129ضمنی الیکشن؛اہم لیگی رہنما کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے