امریکی ٹیرف کےبعد بھارتی سٹاک مارکیٹ میں منفی رحجان،اربوں ڈوب گئے

Aug 08, 2025 | 15:05:PM
امریکی ٹیرف کےبعد بھارتی سٹاک مارکیٹ میں منفی رحجان،اربوں ڈوب گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف کے اعلان کے بعد بھارتی سٹاک مارکیٹ میں منفی رحجان ، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ٹیکسز  اور کم آمدن کی وجہ سے کاروباری ہفتے کے آخری روز ممبئی  سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروبار کے دوران ایک موقع پر نفٹی 50 کو صفر اعشاریہ 6 فیصد کمی کے بعد 24 ہزار 484 پوائنٹس پر دیکھا گیا۔
جبکہ ممبئی اسٹاک مارکیٹ سینسیکس کو بھی صفر اعشاریہ 6 فیصد کمی کے بعد 84 ہزار 140 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:201 یونٹس پر 5 ہزار روپے اضافی بل کا معاملہ،حکومت  نےبجلی صارفین کو خوشخبری سنادی

ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں 16 میں سے 15 سیکٹرز میں صفر اعشاریہ 4 سے لیکر صفر اعشاریہ 7 فیصد تک کمی دیکھی گئی۔

گزشتہ روز بھی نفٹی آئی اسٹاک میں صفر اعشاریہ 9 فیصد جبکہ فارما انڈیکس میں صفر اعشاریہ 7 فیصد کمی ریکارڈ دیکھی گئی تھی۔

 امریکی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے صرف جمعرات کے روز مارکیٹ سے 50 ارب ڈالر نکال لیے۔