پانی کی چوری روکنے کیلئے الیویٹڈ لائنیں لگارہے ہیں: مرتضیٰ وہاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی، ملیر اور ضلع وسطی میں آبادی تیزی سے بڑھی ہے، پانی کی الیویٹڈ لائنیں لگا رہے ہیں جس سے پانی کی چوری روکی جاسکے گی۔
مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہر کے ٹیل اینڈ علاقوں میں پانی کی سپلائی کیلئے لائنیں بچھا رہے ہیں، 10 ارب روپے کی لاگت سے اکتوبر میں شہر کے ٹیل اینڈ علاقوں میں پانی کی لائنوں کے پراجیکٹ کا آغاز کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:لوکل گورنمنٹ بل 2025ء منظور، نیا بلدیاتی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ
میئر کراچی نے کہا کہ کے فور پراجیکٹ میں 23-2022 میں بہت بے ضابطگیاں ہوئیں، ماضی میں کے فور منصوبے پر سنجیدگی سے کام نہیں ہوا، واپڈا کا کلیم ہے2026 دسمبر تک وہ کے فور پراجیکٹ پر اپنا کام مکمل کرلے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہر صنعتی علاقے میں فائر سٹیشن موجود ہے، جہاں دو فائر ٹینڈرز موجود ہوتے ہیں، فائر کا سٹاف کے ایم سی کا ہے، کل لانڈھی میں فیکٹری میں آگ لگی، ہمارےفائر فائٹرز وہاں پہنچے، پانی کی سپلائی بحال رکھی۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کو کراچی کو سپورٹ کرنا چاہیے، تمام انڈسٹری ایسوسی ایشنز سے کہتا ہوں ہمیں مسائل کے حل کیلئے ورکنگ ری لیشن کی ضرورت ہے۔