صبا قمر کو دبئی کا10 سالہ رہائشی گولڈن ویزا مل گیا

Aug 08, 2023 | 18:39:PM
صبا قمر کو دبئی کا10 سالہ رہائشی گولڈن ویزا مل گیا
سورس: iNSTAGRAM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے 10 سالہ رہائشی گولڈن ویزا جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پراس اعزاز کو قبول کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے دوبئی نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کو خیر سگالی کا پیغام دیا ہے اور انھیں کام کے بہترین مواقع فراہم کئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایوارڈ سے نوازے جانے والے پاکستانی ستاروں کی فہرست میں یاسر حسین، اقرا عزیز، مومل شیخ، فخر عالم اور مایا علی سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونا مزید سستا،خریداروں کے وارے نیارے ہوگئے

صباء قمر نے حال ہی میں "باغی"، "منٹو"، "چیخ"، "فراڈ"، "سرِ راہ"، "گناہ" اور "تمہارے حسن کے نام"میں اداکاری کی تھی۔