ایمن خان اور منیب بٹ کےہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

Aug 08, 2023 | 00:42:AM
ایمن خان اور منیب بٹ کےہاں دوسری بیٹی کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز کی مقبول ترین جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے یہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف جوڑی کے ہاں دوسری  بیٹی کی پیدائش کی خبر ایمن خان کی بہن، منال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری پر شیئر کی ہے۔

ایمن خان کی بہن منال خان نے دوسری بار خالہ بننے پر اپنی انسٹاگرام سٹوری پر خوشی کا اظہار کیا،منال خان کی سٹوری کے مطابق ایمن خان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش آج صبح ہوئی ہے۔

منیب بٹ اور ایمن خان کی دوسری بیٹی کا نام" میرال منیب" رکھا گیا ہے۔

منال خان، ایمن خان اور منیب بٹ کی جانب سے تاحال نوزائیدہ بیٹی کی تصویر جاری نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایمن اور منیب بٹ 21 نومبر 2018 کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے,اس جوڑی کے ہاں 30 اگست، 2019 کو پہلی بیٹی"امل منیب"کی پیدائش ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ ایمن خان نے اپنی شادی سے قبل بہت سے ڈراموں میں کامیاب اداکاری کے جوہر دیکھائے ۔تاہم شادی کے بعد ایمن خان نے یوں تو کوئی پراجیکٹ نہیں کیا تاہم وہ انسٹاگرام پر فولو کی جانے والی دوسری بڑی پاکستانی شخصیت ہے۔