13 اگست کو پریڈ گراؤنڈ میں جگہ نہ ملی تو۔۔شاہ محمود قریشی  نے بڑا بیان دیدیا

Aug 08, 2022 | 15:28:PM
 13 اگست,پریڈ گراؤنڈ , جگہ ,شاہ محمود قریشی , یوسف رضا گیلانی ,پیپلز پارٹی
کیپشن: شاہ محمود قریشی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وفاقی وزیر و  تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اتنی بات کریں جتنی ان کی حیثیت ہے،مجھے ڈھونڈ کر پی پی نے وزارت خارجہ دی تھی۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مجھے پیپلز پارٹی میں بے نظیر نے شامل کرایا تھا، عمران نے کہا کے وہ وقت کے یزیدیوں کا مقابلہ کریں گے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں استعفوں سے متعلق رٹ پٹیشن دائر کی ہے، ہم نے سب حلقوں سے استعفیٰ دیا، بدھ کو ہماری پٹیشن سنی جائے گی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 13 اگست کو پریڈ گراؤنڈ میں جگہ نہ ملی تو متبادل جگہ بھی ڈھونڈ رکھی ہے، میں نے دیانت داری سے پارٹی کے مفاد میں بیٹی کو ٹکٹ دیا، خواتین کی حد تک مہر بانو بھی مہم چلائیں گی،حلقے میں موسیٰ گیلانی کے مقابلے کیلئے کوئی اور امیدوار نہیں تھا، عمران خان کے بیانیے کو آگے بڑھانے کیلئے مہر بانو الیکشن لڑ رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے  کہا کہ اسرائیل کا یہ رویہ رہا تو مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں، حیران ہوں ابھی تک بلاول کا اسرائیلی حملے پر کوئی بیان نہیں آیا، مفتاح اسماعیل ایک قدم آگے اور دو قدم پیچھے جاتے ہیں، تاجروں پر بلاوجہ فکسڈ ٹیکس لگایا گیا۔ان کا مزید  کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔