6کروڑ فالوورز رکھنے والی گلوکارہ نیہا ککڑ نے لوگوں سےکیوں دوری اختیار کر لی۔۔؟

Aug 08, 2021 | 10:09:AM
 6کروڑ فالوورز رکھنے والی گلوکارہ نیہا ککڑ نے لوگوں سےکیوں دوری اختیار کر لی۔۔؟
کیپشن: بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی مشہورگلوکارہ نیہا ککڑانسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی موسیقی سے تعلق رکھنے والی بھارتی شخصیت ہیں۔انکے فالوورز کی تعداد 6کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔ ان دنوں نیہا ککڑ کچھ لوگوں سے دوری اختیار کررہی ہیں.

 بھارتی اردو اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق حال ہی میں نیہا ککڑ نے کچھ ایسا کردیا ہے جس سے سبھی حیران ہیں اور سوال کررہے ہیں۔نیہا ککڑنے دراصل اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے کچھ لوگوں کو ان فالو کردیا ہے۔یہ وہ لوگ ہیں جن کے ساتھ کبھی نیہا ککڑ کے تعلقات کافی اچھے تھے لیکن اب تعلقات خراب ہوچکے ہیں۔نیہا ککڑنے ان کچھ لوگوں کو ان فالو کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے اپنی انسٹا گرام سٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ ساتھ ہی نیہا نے کہا ہے کہ ان کے دل میں کسی کیلئے بھی دشمنی نہیں ہے اور وہ ان فالو کرنے کیلئے معافی مانگتی ہیں۔ساتھ ہی نیہا ککڑ نے بتایا ہے کہ انسٹا گرام پر اب صرف انہیں لوگوں کو فالو کریں گی جن کے ساتھ ان کے ذاتی تعلقات ہیں۔ انسٹا گرام سٹوری پر شیئر کئے گئے نوٹ میں نیہا ککڑ نے لکھا ہے’’سوری‘‘! ماضی میں ہونے والے کچھ برے تجربات کے سبب میں نے آخرکار انسٹا گرام پر کچھ لوگوں کو ان فالو کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔اب صرف انہیں لوگوں کو فالو کروں گی جنہیں میں ذاتی طور پر جانتی ہوں یا لگاتار ان سے ملتی رہتی ہوں یا پھر جن کے ساتھ کام کرتی ہوں۔ اگر میری اس بات سے آپ کو برا لگاہو تومعافی چاہتی ہوں۔ میرے دل میں کسی کیلئے کسی بھی  طرح کی برائی یا بیر نہیں ہے، لیکن زندگی ایسی ہی ہے۔ ہمیں بہت محتاط رہنا پڑتا ہے۔

یہ بھی ُپڑھیں: اولمپکس میں خواجہ سرا نےایسا کمال کیا کہ کینیڈا نے  گولڈ میڈل جیت لیا