اولمپکس میں خواجہ سرا نےایسا کمال کیا کہ کینیڈا نے  گولڈ میڈل جیت لیا

Aug 08, 2021 | 09:21:AM
اولمپکس میں خواجہ سرا نےایسا کمال کیا کہ کینیڈا نے  گولڈ میڈل جیت لیا
کیپشن: کینیڈین خواجہ سرا فٹبالر  کوئین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹوکیو اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار  کسی خواجہ سرا نے گولڈ میڈل جیت کر  نئی تاریخ رقم کر دی۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے25 سالہ خواجہ سرا فٹبالر  کوئین نے 2014 میں کینیڈین ٹیم کی جانب سے فٹبال ٹیم میں آغاز  کیا تھا اور 2016 کے ریو گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا، گزشتہ سال ان کا نام خواجہ سرا کے طور پر سامنے آیا۔ٹوکیو اولمپکس میں خواتین کا فائنل فٹبال میچ سویڈن اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان برابر ہو گیا، تاہم میچ کا فیصلہ پینلتی ککس پر ہوا اور خواجہ سرا کوئین نے گول کر کے کینڈین ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا  اور  نئی تاریخ رقم کی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 68افراد انتقال کر گئے، 4455 نئے کیسز رپورٹ