ایران امریکا جنگ بندی کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے ؛راجہ پرویز اشرف

Apr 08, 2026 | 22:30:PM
ایران امریکا جنگ بندی کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے ؛راجہ پرویز اشرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آج ایک بڑا عظیم دن ہے،اس کے بڑے دور رس اثرات مرتب ہوں گے ۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ ساری دنیا عجیب قسم کی کیفیت سے دوچار تھی ،ایک جنگی ماحول تھا،سکول کے بچے متاثر ہو رہے تھے،روزمرہ کی زندگی متاثر ہورہی تھی،ڈیڈ لائن آچکی تھی۔

سابق وزیراعظم کاکہناتھا کہ وزیراعظم شہباز شریف ،فیلڈ مارشل عاصم منیر،پوری حکومت اور ہر پاکستانی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،یہ بڑا پیچیدہ مسئلہ تھا،اگر یہ کامیابی حاصل نہ ہوتی تو آج جو کچھ گیا ہوتا وہ اتنا بڑا نقصان ہوتا کہ پھر شاید صدیوں اس کا کوئی ازالہ نہ کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں:9اور10اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: