نیتن یاہو امریکہ ایران جنگ بندی کے بعد آج شب پہلی بار بیان دینے والے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کی مدد سے ایران اور امریکہ کی جنگ بندی ہونے کے بعد اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو آج رات یروشلم کے وقت کے مطابق 8 بجے ایک پریس بیان دیں گے۔ اس وقت پاکستان میں رات 11 بجیں گے۔
اسرائیل کے وزیراعظم کے آفس نے جمعہ کی شام بتایا کہ نیتن یاہو کا یہ بیان نیوز چینلز سے براہ راست نشر ہو گا لیکن وہ صحافیوں سے سوالات نہیں لیں گے۔
اسرائیل امریکہ کے ساتھ مل کر 28 فروری کی صبح سے ایران پر مسلسل حملے کرتا رہا ہے۔ جنگ کے 39 دن کے دوران ایران پر اسرائیل کے حملوں کی تعداد امریکہ کے حملوں سے کچھ زیادہ رہی ہے۔
اب امریکہ نے تو پاکستان کی سفارتی کوششوں سے ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی تسلیم کر کے کل جمعہ کے روز سے اسلام آباد میں رسمی مذاکرات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس جنگ میں امریکہ کے اتحادی اسرائیل کی جانب سے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے جنگ بندی کے رسمی نفاذ کےت دوران بھی رپورٹ ہوئے۔ اب نیتن یاہو کچھ دیر بعد اس جنگ بندی کے متعلق پہلی بار بولیں گے۔ اس سے پہلے وائٹ ہاؤس سے بتایا جا چکا ہے کہ اسرائیل اس جنگ بندی مین شریک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے بھی عارضی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا؛وائٹ ہاؤس